ابنا: ایران کی پیش کردہ اس قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظوری دی گئی جس پر غاصب صہیونی ریاست چراغ پا ہوگئی۔ اس قرارداد میں ایران نے تشدد و انتہا پسندی کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے میانہ روی اور اعتدال پسندی کا مظاہرہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب محمد خزاعی نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست تشدد و جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسروں کی سرزمین پر قبضہ اور وہاں دیگر ملکوں کے شہریوں کو آباد اور خود وہاں کے حقیقی شہریوں کو بےگھر کررہی ہے اور اس نے مقبوضہ علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ غاصب صہیونی ریاست فلسطینیوں کو معمولی ترین بنیادی حقوق تک سے محروم کئے ہوئے ہے اور یہ ایک ایسی پالیسی ہے کہ جس کے خلاف پوری عالمی برادری ہے۔محمد خزاعی نے غاصب صہیونی ریاست کی جاحانہ کاروائیوں، تشدد پسندانہ اقدامات اور اس کی انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے عالمی برادری کے موثر اقدامات کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔
.......
/169